Jan 08, 2018 02:07 pm
views : 787
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Consul General Italy Anna Ruffino
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے اٹلی کی نئی تعینات ہونے والی قونصل جنرل اینا روفینو کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے اٹلی کی نئی تعینات ہونے والی قونصل جنرل اینا روفینو نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران پاک اٹلی باہمی تجارت،صوبہ میں
سرمایہ کاری کے مواقعوں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کلیدی
کردار ،مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر
تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا امن و امان کے قیام کے بعد کراچی
میں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں۔اٹلی کے سرمایہ کار بھی ان
مواقعوں سے فائدہ اْٹھائیں۔پاک اٹلی اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی
اہم ضرورت ہے۔
محمد زبیر نے کہادہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں
جنہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا جانا چاہیئے۔ امن و امان کی صورتحال میں
بہتری کے بعد پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔سی
پیک حقیقی معنوں میں پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت
رکھتا ہے۔