لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا
خود مختار اور خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے۔حکومت کی ٹھوس
معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔معیشت کو
مضبوط بنانے کے حوالے سے حکومت نے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔
محمد شہباز شریف نے کہاورثے میں ملنے والی بیمار معیشت کی بحالی پاکستان
مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔حکومت کی موثر ترقیاتی حکمت عملی
کے باعث معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملاہے۔اندورنی و بیرونی سرمایہ
کاری بڑھنے سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب
شہبازشریف نے صوبے کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کیے ہیں۔پنجاب تجارتی و
اقتصادی سرگرمیوں کا ہب بن چکا ہے۔