Jan 08, 2018 05:31 pm
views : 568
Location : International Airport
Sialkot- PM Shahid Khaqan Abbasi addresses to International Terminal
سیا لکوٹ ، بجلی کا بڑا بحران اگلے 15 سال کے لیے حل ہوچکا ہے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ حکومت نے 10 ہزار میگاواٹ کے
منصوبے مکمل کیے جس سے بجلی کا بڑا بحران اگلے 15 سال کے لیے حل ہوچکا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سیالکوٹ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل کا افتتاح
کرنے پہنچے تو وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نےسیالکوٹ ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ٹرمینل کا افتتاح کیا تو اس موقع
پر وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال اور مشیر برائے ہوابازی
سردار مہتاب عباسی بھی موجود تھے۔
سیالکوٹ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایئرپورٹ کا انٹرنیشنل ٹرمینل اس
علاقے کے لیے سنگ میل ہے جب کہ ترقیاتی منصوبے علاقے کی قسمت بدلیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ موٹرویز اتنی ترقی دیں گے جو توقع سے باہر ہے، یہ
نواز شریف اور (ن) لیگ کی محنت و وژن ہے، ورنہ اس سے پہلے حکومتیں پانچ سال
سوچتی تھیں اور وقت ختم جاتا تھا لیکن اس حکومت نے کام سوچے، شروع کیے اور
پھر ختم بھی کیے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نندی پور پروجیکٹ 2006 میں شروع ہوا،
بدنامی ہماری ہوئی اور پورا ہم نے بھی ہم نے کیا، کسی کو توقع نہیں تھی،
زنک آلود مشینری تھی اور کرپشن کا انبار تھا لیکن آج یہی پروجیکٹ بجلی
پیدا کررہا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت نے 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے شروع ہوئے اور
مکمل کیے، یہ پاکستان کے لیے ہمارا حصہ ہے، یہ صرف باتیں نہیں، بجلی کا
بڑا بحران اگلے 15 سال کے لیے حل ہوچکا ہے، پوری امید ہے بجلی کی قیمت بھی
کم ہوگی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب حکومت آئی تو ملک میں گیس
نہیں تھی، انڈسٹری اور پلانٹس بند تھے، گھروں میں گیس کی قلت تھی لیکن آج
ہر ایک کو جتنی گیس چاہیے وہ مل رہی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہ کہا کہ پچھلے چار پانچ سال میں انتشار پھیلانے کی
کوشش کی گئی، مشکلات کے باوجود اور اس کی پرواہ کیے بغیر کام کیے جس کا
نتیجہ سامنے ہے۔