کوئٹہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے وفاقی وزیردفاع انجینئرخرم دستگیرخان کی ملاقات
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے وفاقی وزیردفاع انجینئرخرم دستگیرخان نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان
زہری سے وفاقی وزیردفاع انجینئرخرم دستگیرخان نے ملاقات وزیر اعلیٰ ہاؤس
میں کی۔
ملاقات میں صوبے میں امن وامان، مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر سیفران ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ اور صوبائی مشیر عبید اللہ بابت بھی ملاقات میں موجود تھے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے سردار یعقوب خان ناصر کی رہائش
گاہ پر ان سے تعزیت کی ۔وفاقی وزیر نے سردار یعقوب ناصر سے ان کی ہمشیرہ کی
وفات پر تعزیت کی اورفاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیرخرم دستگیر میڈیا سے بات کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔