Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 08, 2018 09:34 pm views : 564

Location : Local Place

Sialkot- Foreign Minister Khawja Muhammad Asif address to PML(N) Worker Convention
  • Urdu

سیالکوٹ، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی فاتح ہو گی ، خواجہ محمد آصف

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مخالفین کے قدم اکھڑ گئے ہیں، کارکنوں نے وکررز کنونشن میں آ کر میری عزت بڑھائی ہے، قائد نواز شریف آج بھی پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں اور شاہد خاقان عباسی صاحب نے جس طرح نامساعد حالات میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا اور آگے بڑھایا پارٹی میں کوئی شخص ایسا نہیں کر سکتا تھا، شاہد خاقان عباسی کی ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی فاتح ہو گی۔
سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نواز شریف آج بھی ہمارے قائد ہیں، ہماری مغربی اور مشرقی سرحد پر خطرات منڈلا رہے ہیں، مخالفیں سمجھتے تھے کہ 28 جولائی کے بعد ہمارے قدم اکھڑ جائیں گے لیکن مخالفین کے قدم اکھڑ رہے ہیں اور ہم آج بھی ثابت قدم ہیں۔
وزیر خارجہ نے کارکنان کو بتایا کہ وزیر اعظم سے شہر کے حالات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، موٹروے کوالٹی کی شہر سے موٹروے تک سڑک بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے، آئندہ 2 سے 3 سالوں میں شہر سے سوئی گیس کا مسئلہ ختم ہو جائے گا، شہر کی ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے رنگ روڈ کا پروپوزل بھیجا ہے، سیالکوٹ اور گردونواح میں سڑکوں کے 50 ارب روپے کے منصوبے جاری ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں جتنی ترقی ہوئی 70 سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی، موجودہ دور میں 1800 کلو میٹر کی موٹرویز بنی ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ جب 9 ویں کلاس میں تھا تو لواری ٹنل شروع ہوئی تھی، لواری ٹنل خیبر پختونخوا میں ہے، ادھر نون لیگ کی کوئی سیٹ نہیں لیکن پھر بھی نواز شریف نے 28 ارب روپے لگا کر لواری ٹنل کو مکمل کیا۔
وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 4 سال میں 10 ہزار 700 میگا واٹ بجلی نظام میں شامل ہوئی۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved