سکھر ، سندھ کے عوام فیصلہ کریں پنجاب کی طرح میٹرو چاہیے یا غربت کا خاتمہ، بلاول بھٹوزرداری
چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سندھ کے عوام
فیصلہ کریں کہ انہیں پنجاب کی طرح میٹرو چاہیے یا وہ غربت کا خاتمہ چاہتے
ہیں۔
سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن میں
عوام کی حمایت سے حکومت بنائیں گے، آمر اور دہشت گردوں نے مل کر میری ماں
کو مجھ سے چھین لیا لیکن ملک اور سندھ کی ہر ماں میری ماں ہے، ہم نے غربت
کے خاتمے کے لیے جدوجہد کی ہے، سندھ کے عوام فیصلہ کریں کہ پنجاب کی طرح
میٹرو چاہیے یا غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
سوشل ویلفیئر کا ایسا پروگرام ہے جسے پوری دنیا مانتی ہے، 2018 میں پیپلز
پارٹی اقتدار میں آکر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسیع کرے گی، مسلم
لیگ ن کی حکومت نے پورے ملک میں این جی اوز اور فلاحی تنظیموں کے خلاف
کریک ڈاؤن کیا جبکہ پیپلزپارٹی این جی اوز کے ساتھ مل کر عوام کی فلاح و
بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔
بلاول بھٹو زردارینے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خواتین کے حقوق کےلیے قانون سازی
کی اور شہیدذوالفقارعلی بھٹو نے ملک میں انقلابی اصلاحات نافذ کیں۔