Jan 10, 2018 02:19 pm
views : 452
Location : Health Minister Office
Lahore- Health Minister Punjab Khawaja Salman Rafiq Chairs Meeting
لاہور ، صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت، ٹیچنگ ہسپتالوں
اور سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے اداروں کے سربراہان کا خصوصی اجلاس
صوبائی وزیر سپشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی
زیر صدارت لاہور کے میڈیکل ایجوکیشن کے اداروں، ٹیچنگ ہسپتالوں اور
سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے اداروں کے سربراہان کا خصوصی اجلاس ہوا،وزیر صحت نے
متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ لو گوں کو بیماری سے بچاؤ کیلئے حفاظتی
تدابیر سے آگاہی کی مہم جاری رکھی جائے۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر اختر رشید ملک نے اجلاس کو بتایا کہ لاہور
میں صرف ایک کیس سے رپورٹ ہوا ہے اور72سالہ رشیدہ زیر علاج ہے، اس موقع پر
ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان نے بتایا کہ متعلقہ شعبوں کے ڈاکٹرز اور دیگر
سٹاف کو موسمی فلو سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن کرادی گئی ہے،سیکرٹری
ہیلتھ نجم شاہ نے ہدایات کی کہ اگر کسی ہسپتال نے ابھی تک سٹاف کی
ویکسینیشن نہیں کرائی تو فوری طور پر کرائی جائے، سروسز ہسپتال میں وارڈ
بنا دیا گیا ہے اور تمام ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کیس رپورٹ ہو
تو مریض کو سروسز ہسپتال ریفر کیا جا ئے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ
موسمی فلو سے مرنے والے اکثر مریض پہلے سے ایک سے زیادہ بیماریوں میں مبتلا
تھے،خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ لوگوں کو بیماری سے بچاؤ کیلئے
حفاظتی تدابیر سے آگاہی کی مہم جاری رکھی جائے۔