لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ایم این اے سلطان محمود ہنجرہ سے ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایم این اے سلطان محمود ہنجرہ سے ملاقات کی
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ایم این اے سلطان محمود ہنجرا سے ملاقات میں وزیراعلی نے کہا کہ دکھی
انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہو سکتی، اس لئے عوام کو
صحت کی معیاری اور جدید سہولتوں کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں
اور صحت کے شعبہ کی بہتری اور عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولتوں کی
فراہمی پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ الزامات کی سیاست کرنیوالوں نے عوام کی فلاح و بہبود
کیلئے کچھ نہیں کیا، ایسے عناصر نے عوام کی خدمت کی بجائے اپنا تمام وقت
منفی سیاست میں صرف کیا، آئندہ انتخابات میں منفی اور الزامات کی سیاست
کرنے والے عوام کے احتساب سے بچ نہیں پائیں گے۔