پشاور ، حیات آباد کے مکینوں کا سوئی گیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور حیات آباد کے مکینوں نے سوئی گیس اور بی آر ٹی منصوبے کے باعث علاقے کے بڑھتے ہوئے مسائل کے خلاف احتجاج کیا۔
حیات آباد کے رہائشیوں نے فیز تھری چوک سے سوئی گیس دفتر تک ریلی نکالی گئی
۔ریلی میں اہل علاقہ نے شر کت کی اور مظاہرے کے دوران سو ئی گیس کے خلاف
شدید نعرے بازی بھی کی ۔
اس موقع پر مظاہر ین کا کہنا تھا کہ گیس پریشر کمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث
شدید پریشانی سے دوچار ہیں ۔ گیس بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔
مظاہرین نے سوئی گیس حکام سے مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کردیا۔ مظاہرین بس
ریپیڈ ٹرانزٹ منصوبے کے لیے حیات آباد سے ملحقہ راستوں کو بند کرنے کے
خلاف بھی احتجاج کیا۔
مظاہرین کامزید کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے کے لیے بروقت اور مناسب منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث مسائل بڑھ گئے ہیں۔
اس موقع پر علاقہ مکین حاجی خورشید نے کہادو مہینوں سےگیس بلکل نہیں آرہی
ہےان دو ماہ میں ہم نےگیس کےدفتر میں چکر لگائے مگر افسران ہیں مختلف بہانوں
سے ٹرخا رہے ہیں اور کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،اس سلسلے میں ابھی تک کئی کام
نہیں ہوا،ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے علاقے کی گیس کیس دوسرے علاقے میں نہ
دی جائے ، آج کل سردیا ں ہیں ہم بازار سے سلنڈر خرید رہے ہیں جو بہت مہنگا
پڑتا ہے۔
سو ئی گیس آفیسر ظفر اللہ خان کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی
جارہی ہے یہ ایک غلط تاثر ہے ، حیات آباد ہمارا بڑا پوش ایریا ہے جسے بلا
تعطل گیس فراہم کی جارہی ہے۔ظفر اللہ خان نے کہا کہ حیات آباد کی بلنگ
اور کنزمپشن سے پتا چل جائے گا کہ پیچھے سال کی نسبت گیس کی فراہمی میں
اضافہ ہوا ہے، سوئی گیس افسر کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہےکہ بی آئی ٹی کے
پروجیکٹ پر کام چل رہا ہے جس میں ہیوی مشینری استعمال ہورہی ہیں جن کی وجہ
سے حیات آباد میں گیس کی لائنیں ڈیمج ہوگئی ہیں جن کی مرمت کی وجہ سےگیس
بند کی گئی ہے۔