Jan 10, 2018 07:01 pm
views : 482
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah chairs meeting regarding PPHI
کراچی،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہیلتھ اینڈ پیپلز پرائمری ہیلتھ انیشی ایٹو کا مشترکہ اجلاس
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہیلتھ اینڈ پیپلز پرائمری
ہیلتھ انیشی ایٹو کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں پی پی ایچ آئی اورہیلتھ
ڈیپارٹمنٹ نے وزیرِ اعلی سندھ کو بریفنگ دیں، اجلاس میں منسٹر ہیلتھ ڈاکٹر
سکندر میندھرو، پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، شہناز وزیرعلی اور دیگر نے
شرکت کی۔
سیکریٹری پاپولیشن لیئق احمد کا کہنا تھا کہ پی پی ایچ آئی نے 150 پی ایچ
یوز کو اپگریڈ کر کے چوبیس گھنٹے چلانا شروع کیا اور انکی تعداد میں بھی
اضافہ کیا ہے ۔
ترجمان وزیرِاعلیٰ ہاؤس کے مطابق پی پی ایچ آئی کے ممبران کا کہنا تھا کہ
حکومت سندھ پیپلز پرائمری ہیلتھ انیشی ایٹو حکومت سندھ کی پارٹنر ہے ،جس کے
تحت سندھ حکومت ادارے کو چلانے کیلئے پور ا پورا بجٹ دیتی ہے جس کے تحت پی
پی ایچ آئی 170 ایمبولینس سروس چلارہی ہے ، ممبران کا کہنا تھا کہ 383
ہیلٹھ سہولیات کو سولارائز کیا گیا ہے۔