اسلا م آباد ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کی زیر صد ارت کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس
اسلا م آباد میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کی زیر صد ارت کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کواٹرزاسلام آبادمیں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں،ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ
سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور
مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی ۔
ترجمان کے مطابق نیول چیف نے موجودہ میری ٹائم چیلنجز کے تناظر میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا ملکی ساختہ
نیول کروز میزائل حربہ کی حالیہ کامیاب فائرنگ قابلِ تحسین ہے۔گوادربندر
گاہ کی سکیورٹی اور سی پیک کی میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ ہر
دم مستعد و تیارہے۔