Jan 10, 2018 07:51 pm
views : 542
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Agha Khan University Delegation
اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین سے آغا خان یونیورسٹی کراچی کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے آغا خان یونیورسٹی کراچی کے وفد نے ملاقات کی۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین سے آغا خان یونیورسٹی
کراچی کے وفد نے ملاقات ایوان صدر میں کی۔ اس موقع پر صدر مملکت کو آغا خان
یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کی ترقی و توسیع ہی اصل
اور ٹھوس سرمایہ کاری ہے جس کے نتیجے میں قومیں حقیقی معنوں میں ترقی کر
سکتی ہیں۔ آغا خان فاونڈیشن اور یونیورسٹی نے اس سلسلے میں قابل قدر کردار
ادا کیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی تعلیم کے مختلف شعبوں میں قابل قدر
کردار ادا کر رہی ہے جس کے نتیجے میں آئندہ چند برسوں کے دوران زندگی کے
مختلف شعبوں کے ماہرین بڑی تعداد میں تیار ہو سکیں گے جو قومی ترقی کی
رفتار تیز کرنے کا ذریعہ بنیں گے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو سکے
گا۔
اس موقع پر آغا خان یونیورسٹی کے نائب صدر الکریم حاجی اور اسماعیلی نیشنل
کونسل پاکستان کے صدر حافظ شیرالی کے علاوہ ایوان صدر کے اعلیٰ حکام بھی
موجود تھے۔