کوئٹہ ، گزشتہ روزجاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
کوئٹہ میں گزشتہ روز جی پی او چوک پر ہونے والے خود کش حملے میں جاں بحق
ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ۔نماز جنازہ میں آئی جی
پولیس سمیت پولیس کے اعلی آفسران نے شرکت کی جبکہ دھماکہ کی تحقیقات کا
عمل بھی جاری ہے۔
ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز جی پی او چوک پر ہونے والے خود کش
حملے میں پولیس کے 5 جوان جاں بحق ہوئے تھے جن کی نماز جنازہ آج صبح پولیس
لائن میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت پولیس کے اعلیٰ آفسران
نے شرکت کی۔ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی جست خاکی ان کے آبائی علاقوں کو
روانہ کر دی گئی ہے ۔