قصور،سات سالہ زینب کے قتل کے خلاف شہری سراپا احتجاج
زینب کے قتل کی لرزہ خیز واردات کے خلاف پورا قصور شہر سراپا احتجاج ہے،
احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے ڈی سی او آفس میں گھسنے کی کوشش کی تو
پولیس نے سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 5
زخمی ہوگئے ہیں,کمسن بچی کےلرزہ خیز قتل کے خلاف پورا شہر سراپا احتجاج ہے،
جگہ جگہ مظاہرے کئے جا رہے ہیں ،شہری گیٹ توڑ کر ڈی سی آفس میں داخل
ہوگئے، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
کمسن زینب کی نماز جنازہ قصور میں ادا کردی گئی، پاکستان عوامی تحریک کے
سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں شہریوں کی
بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جناہ کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر
طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ننھی زینب کا قتل انسانیت کی تذلیل ہے، چاردن
گزر گئے لیکن قاتل اب تک نہیں پکڑے گئے۔
سربراہ اپاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ ظالموں نے قصور کو چھوٹا ماڈل ٹاؤن بنا دیا ہے نواز شریف ان لوگوں کے پاس آئیں۔