اسلام آباد، قصور میں بچوں کو بہیمانہ قتل حکومت کی ناکا می ہے،اعتزاز احسن
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ قصور میں بچوں
کو بہیمانہ قتل پنجاب حکومت کی مکمل ناکا می ہے،دونوں بھائیوں میں ریس لگی
ہوئی ہے،بڑے بھائی نے تو رونا دھونا لگایا ہوا ہے مجھے کیوں نکالا جبکہ
چھوٹا بڑے سے آگے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے اسی لئے بڑے سے پہلے وہ خود
سعودی عرب پہنچ گئے لیکن وہاں انہیں کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف اپنا غصہ عدلیہ پر نکال رہے یں
وہ سعودی عرب کچھ امیدیں کچھ نذرانے اور کچھ درخواستیں لے کر گئے تھے لیکن
آئے خالی ہاتھ ،اور اب وہ اداروں سے تصادم کی ڈگر پر چل چکے ہیں،نواز شریف
یہی چاہتے ہیں کہ وہ سیاسی خودکش دھماکہ کر جائیں۔
وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ دے رہے ہیں کہ اگر سزا ہو جاتی ہے تو اڈیالہ
جیل کو وزیر اعظم ہاؤس بنا دیں گے، جس طرح کی باتیں نوازشریف کر رہے ہیں
وہ توہین عدالت ہے ججز کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،تاریخی
اعتبار سے ان کے ساتھ عدالتوں کا رویہ نرم رہا ہے جبکہ توہین عدالت کیس
میں بھی برداشت اور نرمی سے کام لیا جا رہا ہے۔