Jan 11, 2018 02:03 pm
views : 475
Location : Sindh Assembly
Karachi- MQM Pakistan Rauf Siddiqui Media Talk
کراچی، جب حکمران پولیس کو اپنی ذاتی فورس بنا لیں تو پھر وہ کچھ ہو گا جو قصور میں نہتے افراد پر فائرنگ کر کے ہوا، رؤ ف صدیقی
رہنما ایم کیو ایم پاکستان رؤ ف صدیقی نے کہا کہ قصور واقعہ میں ذمہ
دارافراد کو فور ی طور پر گرفتا ر کر کے عدالت میں مقدمہ چلایا جائے اور
انہیں کڑی سزادی جائے۔
سندھ اسمبلی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رؤ ف
صدیقی نے کہا کہ معاشرے میں جب تک اصلاح کا عمل نہیں ہو گا اور مال ودولت
کی بنیا د پر مجرم بچتے رہیں گے تو یہ سلسلہ کبھی ختم نہیں ہو گا، رہنما
ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ جب حکمران پولیس کو اپنی ذاتی فورس بنا لیں
تو پھر وہ کچھ ہو گا جو قصور میں نہتے افراد پر فائرنگ کر کے ہوا، جس کی
جتنی مذمت کی جائے کمی ہے۔
رؤف صدیقی نے مزیدکہا کہ سات سالہ بچی کے قتل پر احتجاج کرنے والے افراد کو
جن لوگوں کے کہنے پر پولیس نے اسٹیٹ فائر کر کے قتل کیا ایم کیو ایم
پاکستان اس کی پرزور مذمت کر تی ہے۔