کراچی ، چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی کی زیر صدارت کراچی ایگزیکٹو کا اجلاس
کراچی میں چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پارٹی کی کراچی ایگزیکٹو کا اجلاس ہوا۔
ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں سعید
غنی، جاوید ناگوری، شہلا رضا، راجہ عبدلرزاق، سلمان عبداللہ مراد، ضلعی
صدور موجود تھے۔
اس موقع پر چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کراچی
کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کے لئے 2018 انتخابات آخری ہونگے، ماضی میں
ذاتی مفاد کے لئے کراچی میں لسانیت اور فرقہ پرستی کو ہوا دی گئی، روز روز
زبردستی ہڑتالیں کرکے شہر کی معشیت تباہ کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلز پارٹی کراچی کے زخموں پر مرہم رکھے گی،
کراچی غریب پرور شھر ہے اور پ پ پ غریبوں کی پارٹی ہے،ہم کراچی میں دوبارہ
صنعتی انقلاب لائینگے، عوام کی مدد سے کراچی کی رونقیں بحال کرینگے، بندوق،
دھونس اور دھاندلی کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔
چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کراچی کے نوجوان ملک کی قیادت کرنے کے
لئے تیار ہو جائیں، آؤ سب ملکر اس ملک کو زمینی جنت بنائیں۔