Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 11, 2018 04:59 pm views : 607

Location : Sindh Assembly

Karachi- Pray For Zainab in Sindh Assembly
  • Urdu

کراچی،سندھ اسمبلی کا اجلاس،کمسن زینب اہلخانہ اور دیگر کے لئے خصوصی دعا

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا ،اجلاس کے آغاز میں قصور میں قتل ہونے والی کمسن بچی زینب اور انکے اہلخانہ اور گزشتہ روز قصور میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی،اراکین اسمبلی نے اس موقع پر غم و غصے کا اظہار کیا اور ملزمان کی سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی محفوظ یار خان نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دعا کی درخواست کرتا ہوں ان سب کے لئے جنہوں نے دو قونی نظریے کی بنیاد پر جام شہادت نوش کیا اور مختلف حادثات میں جاں بحق افراد اور زینب اور اس طرح کے دیگر واقعات کا نشانہ بننے والے بچوں کے لئے دعا کرتے ہیں،اللہ ان ظالموں کو انکے انجام تک پہنچائے جو بچوں کو ہوس کا نشانہ بناتے ہیں،اللہ ہماری قوم کو امریکہ کا مقابلہ کرنے کی قوت عطا فرمائے۔
پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ بلوچ نے کہاٹھٹہ ضلع میں ایک حادثے میں تیئس افراد جاں بحق ہوگئے تھے انکے لئے دعا کی جائے۔
پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نعیم کھرل کا کہنا تھا کہ مرحوم احمد پتافی اور آپا رقیہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہیں ۔
ایم کیو ایم کے ایم پی اے جمال احمد کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم کے لاپتہ ساتھیوں اوردنیا سے رخصت ہوجانے والے اراکین اسمبلی کے لئے دعا کرتے ہیں جبکہ قصور واقع میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں اور اسی طرح کا واقعہ فیصلہ آباد میں سولہ سالہ لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کرکے پھینک دیا گیا اسکے لئے بھی دعا گو ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر کا کہنا تھا ایم کیو ایم کے تمام شہید کارکنان اور کل قصور میں شہید ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں جبکہ احمد پتافی اور زبیدہ آپا کے درجات میں بلندی کے لئے بھی دعا گو ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی امیر حیدر شاہ شیرازی کا کہنا تھاکہ میر پور ساکرو میں پچیس افراد ایک واقعے میں جاں بحق ہوگئے تھے انکے لئے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved