قصور، زینب کو بیٹی سمجھتے ہیں اس کو جلد از جلد انصاف ملنا چاہئے،خورشید قصوری
سابق وزیر خارجہ اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنما خورشید محمود قصوری نے
کہا ہے کہ زینب کو بیٹی سمجھتے ہیں اس کو جلد از جلد انصاف ملنا چاہئے
اورواقعہ کی کھلی انکوائری ہونی چاہئے ،بچی سے زیادتی کے ملزمان بھاگ نہیں
سکتے یہ پکڑے جائیں گے ، سیاست سے بالا تر ہو کر اس معاملے کو اٹھایا جائے۔
قصور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید قصوری کا
کہناتھا کہ ہمیں اپنے اساتذہ کے ذریعے بچوں کو شعور اور آگاہی دینا ہوگی
،شیطان صفت بھیڑیے بچوں کوورغلانے کیلئے سکولوں کے اردگردگھومتے ہیں،ہمیں
اپنے بچوں کو شیطان صفت لوگوں سے بچنے کے طریقے بتانے چاہئیں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا قصوراور دیگر علاقوں میں تواتر سے بچوں سے زیادتی
کے واقعات ہورہے ہیں ،قصور میں تواتر سے پیش آنے والے واقعات معاشرتی اور
سماجی مسئلہ ہے ، خورشید شاہ نے کہا کہ واقعات اس سے زیادہ ہیں لوگ شرم کی
وجہ سے بتا نہیں پاتے ، والدین کو چاہئے کہ بچوں پر خصوصی توجہ دیں ۔
خورشید قصوری کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ قابل مذمت ہے
،قصور واقعہ کے بعد فائرنگ کی ضرورت کیوں پیش آئی، فائرنگ کے واقعے کی بھی
آزادانہ انکوائری ہونی چاہئے۔