سکھر، سول سوسائٹی اورطلباء کا سانحہ قصور کے خلاف ہاتھوں میں شمعیں لئے احتجاجی مظاہرہ
سکھر میں پریس کلب کے سامنے اسکول وکالج کے طلباءِ اور سول سوسائٹی کی جانب
سے سانحہ قصور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں روشن
شمعیں اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، مظاہرین نے واقعہ کے خلاف شدید نعرے
بازی کی،مظاہرے میں قوت گویائی سے محروم بچے بھی موجود تھے جنہوں نے حکومتی
نااہلی کے خلاف خاموش احتجاج ریکارڈ کرایا۔
اس موقع پراحتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سانحہ قصور کے ملزمان کوجلدازجلد
گرفتار کرکے نشان عبرت بنایاجائے ، مظاہریں کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کے
ساتھ زیادتیاں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے ساتھ
رعایت کرنے والے بھی مجرم ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سانحہ قصور کے ملزمان کوسرے عام پھانسی دیکر ایسے
گھناؤنے جرائم میں ملوث مجرمان کیلئے نشان عبرت بنایا جائے۔