پشاور،پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کا سانحہ قصور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور میں پریس کلب کے سامنے پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی جانب سے
سانحہ قصور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت
ڈسٹرکٹ ممبر رابعہ بصری نے کی۔
خواتین مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، جن پر حکومت اور
پولیس کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے واقعہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی
کی۔
اس موقع پراحتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سانحہ قصور کے ملزمان کوجلدازجلد
گرفتار کرکے نشان عبرت بنایاجائے ، سانحہ قصور کے ذمہ داروں کو گرفتار کر
کے سرے عام پھانسی دی جائے تاکہ ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث مجرمان کو
عبرت حاصل ہو۔