ملتان ، شہریوں کی جانب سے ننھی زینب کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان میں شہریوں کی جانب سے ننھی زینب کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا
گیامظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرزینب کے
قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے نعرے درج تھے، مظاہرے میں مرد، خواتین اور
بچوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ چھ روز قبل قصور کی رہائشی 7 سالہ زینب کو اغوا کر لیا گیا تھا
جس کے بعد گزشتہ روز پولیس کو زینب کی لاش شہباز خان روڈ پر کچرے کے ڈھیر
سے ملی تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا،واقعے کے خلاف پنجاب سمیت
ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں اور شہریوں کی جانب
سے ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا۔