Jan 11, 2018 08:25 pm
views : 521
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 235 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 235 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (11جنوری
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
235 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43395 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 378 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 146 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،218 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔