ملتان، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں قصور واقعے کیخلاف طلبہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ
ملتان کی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں قصور واقعے کیخلاف طلبہ کیجانب سے
احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مین گیٹ تک ریلی بھی نکالی گئی,مظاہرے میں طلبہ
کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مظاہرے میں شریک طلبا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز
اور بینرز اٹھائے مظاہرین نے زینب کے حق میں نعرے لگائے اور حکومت سے انصاف
کی اپیل بھی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ زینب کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی
سزا دی جائے جبکہ قصور واقعے پر غم و غصے اور دکھ میں مبتلا طلبا نے
یونیورسٹی کے مین گیٹ تک ریلی بھی نکالی، طلبہ کا کہنا تھا کہ قانون کی
کمزور گرفت کے باعث درندہ صفت انسان نے ننھی زینب کو قتل کیا تاہم پولیس
کیجانب سے تاحال قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونا قابل افسوس ہے۔