Jan 12, 2018 12:28 pm
views : 500
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 244 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،244 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعہ (12 جنوری
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 244 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43150 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 276 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 77 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،192 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 7 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔