کراچی، معروف گلوکار شہزاد رائے اور دیگر فنکاروں کی جانب سے سانحہ قصور کے خلاف پریس کانفرنس کا انعقاد
کراچی پریس کلب میں معروف گلوکار شہزاد رائے اور دیگر فنکاروں کی جانب سے
سانحہ قصور کے خلاف پریس کانفرنس کا انعقادکیا گیا ، جس میں شہراد رائے اور
ماہرہ خان سمیت دیگر فن کاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر گلوکار شہزاد رائے نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کر
تے ہوئے کہا کہ ہمارے پاکستان کا کرائم جسٹس سسٹم عدم دلچسپی کا شکار ہے
،ہمارے ملک کے انصاف کا نظام مجرم کو صرف لٹکانے یا مارنے سے ایسے جرائم کو
ختم نہیں کر سکتا، ایسے جرائم کو ختم کرنے کیلئے پاکستان کی طرف سے ایسے
پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت ہے جن میں بچوں اور انکے ماں باپ کو یہ
سکھایاجائے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسی گری ہوئی مجرمانہ سوچ رکھنے والے افراد
سے بچنے کے طریقے سکھائیں۔
شہزاد رائے نہ کہا کہ ہماری آرگنائزیشن کا مطالبہ ہے کہ پاکستان کے ہر بچے
کو اسکول اور گھروں میں ان مسائل سے نمٹنے کی تربیت دی جائے کیونکہ ہمیں نہ
صرف اپنی بیٹیوں کو بچانا ہے بلکہ اپنے چھوٹے لڑکوں کو بھی ایسے گھناؤنے
افراد کی گری ہوئی حرکتوں سے بچانا ہے۔
اس سلسلے میں شہزاد رائے نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایسی ٹریننگ شروع کی
جائے جس کے تحت بچوں کو جسم کی ان مخصوص جگہوں کے بارے میں بتایا جائے کہ
اگر کوئی شخص آپ کو اِن جگہوں پر ہاتھ لگائے تو آپ کو زور سے چیخنا ہے یا
پھر اپنے والدین یا قابل بھروسہ شخص کو بتانا ہے کہ ہمیں اچھا نہیں لگافلاں
شخص نے ہمیں اس جگہ پر ہاتھ لگایاہے۔