پشاور،قصور واقعے کےخلاف سول سوسائٹی کا احتجاج
پشاور پریس کلب کر سامنے سول سوسائٹی کی جانب سے قصور واقعہ کے خلاف
احتجاجی مظاہرہ کیا گیا,مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن
پر مزمتی بیانات درج تھے۔
مظاہرین نے حکومت کی بے حسی کے خلاف نعرہ بازی بھی کی اور حکومت وقت سے
مطالبہ کیا کہ وہ مجرم کو جلد از جلد پکڑ کر قرار واقعی سزا دے اور اس قسم
کے واقعات کی روک تھام کے ٹھوس اقدامات کریں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں
شریک خاتون مسرت نے کہا کہ زینب کے واقعے میں ہمارا معاشرہ بھی قصور وار ہے
کیا ہم اپنی بچیوں کو اسکول کالج اور مدرسوں میں بھی نہیں بھیج سکتے۔
شازیہ بی بی کا کہنا تھا کہ کہ ریاست کی صحیح حکمترانی تب ہی معلوم ہوتی ہے جب اسلکے شہری محفوظ ہوں ہماری حکومت کہاں ہے۔