لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پاکستان ہم سب کا سانجھا
ملک ہے۔ پاک وطن کی ترقی کے مشن کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔ ملک کی ترقی اور
خوشحالی کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا گیا ہے۔ پاکستان کو آگے لے
جانے کے لئے قومی مفادات کو مد نظر رکھ کر آگے بڑھنا ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا ذاتی مفادات ملک و قوم کے لئے زہر قاتل ہیں۔مسلم لیگ
(ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی کے
لئے اٹھ رہا ہے۔ اراکین اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا
نہ رکھیں۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف سے
ملاقات کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل(ر) شجاعت ا حمد خان، نعیم گل،مہر خالد
محمود سرگانہ،قاضی عدنان فرید اورسیدافتخار الحسن شامل تھے۔