Jan 12, 2018 08:07 pm
views : 406
Location : Balochistan Assembly
Quetta- Opposition Leaders Press Conference
کوئٹہ ،بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن رہنماؤں کا پریس کانفرنس
بلو چستان اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےممبر صوبائی اسمبلی
زمرک خان نے کہا کہ وزیراعلی کیلئے مشترکہ امید وار عبدالقدوس بزنجو کا
اعلان کیا گیا،ہم نے گزشتہ پریس کانفرنس میں بھی مشترکہ طور پر فیصلہ کیا
تھا کہ تمام اختیارات ان کے سپرد کرتے ہیں ، نمبر ۱ نے کہا کہ اپوزیشن
پارٹی کا وفد ہمارے پاس آیا تھا جن میں عبدالقدوس ، جان جمالی ، سردار
بھوتانی،سردار بگٹی شامل تھے سب کا مشترکہ فیصلہ عبدالقدوس کے حق میں ہے،
ہم امید کرتے ہیں کہ صوبے میں امن وامان اور دیگر کاموں میں عبدالقدوس اپنا
اہم کردار ادا کریں گے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبو صوبائی اسمبلی نے کہا کہ الحمداللہ دو
پارٹیاں مسلم لیگ نوں اورمسلم لیگ قاف اپنے مشترکہ امیدوار لانے میں کامیا ب
ہو گئے ہیں،ہم نے مل کر یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ جو مشترکہ امید وار لائیں
گے ہم اس کی تائد کریں گے اور یہ اچھی بات ہے کہ عبدالقدوس بزنجو کا نام
آگیا ہے وہ نوجوان ہونے کے ساتھ تجربہ کار بھی ہیں۔
ایم پی اے میر حمل کلمتی کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عبدالقدوس
بلوچستان میں تبدیلی لائیں گے، وہ بلوچستان کے اداروں میں ہونے والی کرپشن
کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کی بہتری کیلئے کام کریں گے، ہمارے صوبے ک جو
وسائل ہیں خاص طور پر سی پیک ، ریکوڈیک جو کہ ہمارے اختیار ات سے باہرہورہے
تھے انکی سربراہی میں صوبہ بلوچستان کے حقوق دیئے جائیں گے۔