Jan 12, 2018 08:10 pm
views : 448
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 461 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 461 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے (12جنوری
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
461 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42933 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 84 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،262 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔