Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 12, 2018 09:00 pm views : 433

Location : Local Place

Peshawar- Public VOXPOP About Kasur Incident
  • Urdu

پشاور ،شہریوں کا زینب کے قاتل کو پھانسی دینے کا مطالبہ

پشاور کے شہریوں نے قصور میں سات سالہ زینب کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ حکومت سے قاتل کو عبرت ناک سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپنے پروٹوکو ل کی تو بہت فکر ہوتی ہے لیکن زینب کے قتل پر احتجاج کرنے والوں پر گولیا ں چلائی جاتی ہیں حکومت کوصرف اپنی پرواہ ہے عوام کا انہیں کوئی خیال نہیں ہے اسلئے ہم یہ ہی کہیں گے کہ یہ نااہل لوگ ہیں جو حکومت کرنے کے قابل نہیں ہیں،پنجاب حکومت کو چاہئے کہ بچوں کو تحفظ فراہم کرے۔
اس سلسلے میں ایک شہری نیاز محمد نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ زینب کے ساتھ زیادتی کرنے والے بندے کو پہلے تو پھانسی دی جائے پھر دو تین ماہ کیلئے اسے اسلام آباد میں لٹکا دیا جائے اور اس پر لکھا جائے کہ اس نے یہ جرم کیا ہے،ایسے جرائم کا سوچنے والے اس شیطان کو دیکھ کر عبرت حاصل کریں۔
ایک اور نوجوان شہری ظہور خان نے کہاکہ قصور میں بہت شرم ناک واقعہ ہواہے 2015میں بھی ایسا ایک واقعہ ہوا تھاجس میں 220بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی اس وقت نواز شریف نے جے آئی ٹی بنائی تھی مگر اس سے کچھ بھی نہیں ہوا۔
شہری نے کہا کہ رانا ثنا ءِ اللہ نے کہا کے میڈیا اس کو زیادہ نہیں پھیلائے ، اگر نواز شریف یا رانا ثنا ءِ اللہ کے ساتھ ایسا ہوا ہوتا تو پھر کیا یہ لوگ ایسے بیانات دیتے ، شہباز شریف زینب کے گھر آیا تو پانچ سو پولیس اہلکار اسکے ساتھ تھے جبکہ زینب کے واقعہ پر احتجاج کرنے پر پولیس نے دو افراد کو ماردیا۔
نوجوان نے مزید کہا کہ اس سے تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں صرف اپنی پرواہ ہے عوام کا انہیں کوئی خیال نہیں ہے اسلئے ہم یہ ہی کہیں گے کہ یہ نااہل لوگ ہیں جو حکومت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
اس موقع پرایک اور شہری طارق خان کا کہنا تھا کہ زینب کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اسکی بہت مزمت کرتے ہیں ، بچوں کے ساتھ ایسا نہیں کر نا چاہئے یہ بہت بڑا ظلم ہواشہری نے کہا کہ پنجاب حکومت کو چاہئے کہ بچوں کو تحفظ فراہم کرے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved