اسلام آباد، سول سوسائٹی کی جانب سے سانحہ قصور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی کی جانب سے سانحہ قصور کے
خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے
جن پرمیں بھی زینب ہوں، زینب کو انصاف دو ، جسٹس فورزینب، زینب تیرے خون
سے انقلاب آئے گا،جنسی تشدد کے مجرم کو قرار واقعی سزاد ہ جیسے نعرے درج
تھے ، مظاہرین نے پنجاب حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی،مظاہرین
کا مطالبہ تھا کہ زینب کے قاتل کو پکڑ کاسرے عام پھانسی دیکر اسے عبرت کا
نشان بنا یا جائے۔
اس سلسلے میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راناثناءِ اللہ نے جو بیا ن
دیا ہے وہ قابل مزمت ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت فیل
ہو چکی ہے،خاتون نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے پولیس میں گلو بٹ جیسے غنڈے
بھرتی کئے ہیں جو عوام پر گولیاں چلا رہے ہیں۔
ایک اور خاتون نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت اٹھا رہ سالوں حکومت کر رہی
ہے،شہبازشریف ایسے تاثر دیتے ہیں جیسے انہوں نے پنجاب کودنیا سے نرالا بنا
دیا ہے ، انہیں شرم آنی چاہئے کہ اس جیسے کئی واقعاب پنجاب میں پہلے بھی
ہوئے ہیں ،خاتوں نے مزید کہا کہ زینب نے اپنا خون دے کرسوئی ہوئی قوم کو
جگا یا ہے اور مسلم لیگ نون کی قلئی کھول دی ہے۔
ایک اور سول خاتون کا کہنا تھا کہ ہم زینب اور پاکستان کی تمام بچیوں اور
خواتین کیلئے ہے احتجاج کرنے آئے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ جنسی تشدد کے اس
مجرم کو گرفتا کر کے عبرت ناک سزادی جائے۔
خاتون نے مزید کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ میں آچکا ہے کہ قصور میں اب تک بارہ
بچوں کا ریپ ہوا ہے اور ڈی این اے ٹیسٹ کے مطابق ایک ہی بندہ بارہ بچوں کا
مجرم ہے، تعجب ہے ان نا اہل حکمرانوں اور پنجاب پولیس سے ایک بندہ پکڑا
نہیں جارہا ہے۔