Jan 12, 2018 10:04 pm
views : 447
Location : Parliament House
Islamabad- MNA Ayesha Gulalai Media Talk
اسلام آباد،عمران خان مجھ پر ن لیگ سے پیسے لینے کا الزام لگاتے ہی جبکہ
لیگ والے تو مجھے اسمبلی میں بات تک نہیں کرنے دیتے،عائشہ گلالئی
سیاسی جلسے جو کبھی عوام ایک سنجیدہ اور عوام کے سامنے اپنا منشور رکھنے کی
جگہ ہوا کرتے تھے آج وہا لوگ ناچتے گاتے نظر آتے ہیں گالی گلوچ ہماری
سیاست کا حصہ بن چکی ہیں۔
پالیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ
گلالئی کا کہنا تھا کہ قومی رہنما کہتے ہیں کہ اخلاقی بد کرداری بڑی بات
نہیں انسان میں پیسوں کی ایمانداری ہونی چاہیے جو ان میں خود بھی نہیں ہے۔
ایک اور ٹرینڈ چل پڑا ہے کہ اگر پولیس کوئی ایکشن لیتی ہے تو وزیر اعظم اور
وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ مانگ لیا جاتا ہے ،اس دوران انتشار کی سیاست کا
شکار ملک کی عوام ہو گی ،اشرافیہ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،عمران خان
مجھ پر ن لیگ سے پیسے لینے کا الزام لگاتے ہی جبکہ لیگ والے تو مجھے اسمبلی
میں بات تک نہیں کرنے دیتے لیکن یہ نا انصافی نہیں چلے گی،میں عوام کے لئے
نکلی ہوں اور اپنی آواز بلند کرتی رہوں گی،یہ میری تربیت ہے کہ اللہ کے
سوا کسی سے نہیں ڈرتی،یہ میری نہیں ان سب ایم این ایز کی آواز ہے جنہیں
اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا۔
عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہونے والے بلاول کو
عوام کا کیا پتہ،عوام کا لیڈر عوام میں سے ہی ہونا چاہیے،اصغر خان نے اصول
پسند انسان تھیہم انکا طرز زندگی اپنا کر کامیاب قوم بن سکتے ہیں ۔