سکھر،سماجی تنظیم لبیک کا زینب کے انصاف کے لئے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
سکھر میں پریس کلب کے سامنے سماجی تنظیم لبیک کی جانب سے زینب کے انصاف
کیلئے احتجاجی مظاھرہ کیا ، مظاہرے کی سربراہی سماجی رہنما نصیر گوپانگ نے
کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر ہم
مطالبہ کر تے ہیں زینت کے قاتل کو جلد از جلد گرفتا ر کر کے سرعام پھانسی
دی جائے، زینت کوانصاف دو ، پنجاب حکومت پر لعنت جیسے نعرے درج تھے مظاہرین
نے پنجاب حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
اس موقع پراحتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سانحہ قصور کے ملزمان کوجلدازجلد
گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایاجائے ، مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں
کے ساتھ زیادتیاں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سانحہ قصور کے ملزمان کوسرے عام پھانسی دیکر ایسے
گھناؤنے جرائم میں ملوث مجرمان کیلئے نشان عبرت بنایا جائے۔