Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 12, 2018 10:14 pm views : 474

Location : DC Office

Kasur-Provincial Ministers Press Conference
  • Urdu

قصور،صوبائی وزرا کی پریس کانفرنس

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ قصور واقعے میں ملوث ملزم کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے گی145 ملزم کو پکڑنے کے لئے فرانزک ٹیم بھی دن رات کام کررہی ہے145 ہمیں مل کر قصور کے لوگوں کو اس مصیبت سے نجات دلانا ہے145 عوام ہمارے ساتھ تعاون اور ملزم کو پکڑنے میں مدد کریں145 قصور واقعہ میں کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا کے شکر گزار ہیں145 قصور واقعے میں سیریل کلر ملوث ہے145 المناک واقعے پر مظاہرین کے غم و غصہ کا احساس ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ذاتی ٹیم واقعہ قصور کی پل پل رپورٹ لے رہی ہے جلد عوام کو اچھی خبر دیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیمکو رانا مشہود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم دن رات کام کررہے ہیں کہ اس ذلیل انسان کو گرفتار کریں اور عوام اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں، حکومت نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ایک کروڑ روپے کا اعلان بھی کررکھا ہے وزیراعلیٰ پنجاب واقعہ قصور پر انتہائی رنجیدہ اور پریشان ہیں، ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام ادارے ملزم کی گرفتاری کے لئے دن رات کام کررہے ہیں ہم نے اپنے شہر کے امن کو خراب نہیں ہونے دینا ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے اور اس دشمن کو گرفتار کرنا ہے۔ تمام سکیورٹی اداروں کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ ہم نے کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہوا ہے اور جلد ہی ہم عوام کو اچھی خبر دیں گے شہباز شریف کی ذاتی ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور تمام معاملات کو دیکھا جارہا ہے قصور سے امن کا پیغام پورے پاکستان کو جائے گا۔
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ تمام افراد اور اداروں نے مل کر اس خوفناک صورتحال پر قابو پانے پر مدد دی کچھ مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں زینب کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے ہم سب مل کر ان تمام معاملات کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
پنجاب حکومت کے ترجمان محمد احمد خان نے کہا کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی وجہ سے اس معاشرتی مسئلہ کو خوش اسلوبی سے اٹھایا گیا اس واقعے میں سیریل کلر ملوث ہے جو پہلے بھی کئی واقعات میں ملوث رہا ہے،ہم ملزم کے نزدیک پہنچ گئے ہیں جو جلد اپنے انجام تک پہنچے گا، پولیس کی کئی ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں ہمیں مظاہرین کے جذبات کا احساس ہے ہم اس شہر میں مزید تفریق نہیں چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ کا سخت نوٹس لیا پولیس کو فائرنگ کرنے کا کوئی حق نہیں تھا۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved