Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 13, 2018 02:02 pm views : 472

Location : CM House

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Meets With China Delegation
  • Urdu

لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سےچین کے سفیر یاؤ جنگ کی قیادت میں وفد کی ملاقات کی

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سےچین کے سفیر یاؤ جنگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین معاشی تعلقات، سی پیک کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی جبکہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کو تیز رفتاری سے جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔
اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ،میں کئی برس بعد لاہور آیا ہوں اور یہاں ترقی دیکھ پر بہت متاثر ہوا ہوں، آپ کی قیادت میں عوام کی خوشحالی کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا گیا ہے۔
یاؤ جنگ نے کہا کہ لاہور اور پنجاب میں ترقی نظرآتی ہے اور صوبے کے عوام کیلئے آپ نے شاندار ویڑن کے ساتھ عملی اقدامات کئے ہیں اور آپ پاکستان کے ویڑنری لیڈر ہیں، آپ کی شخصیت محنت، عزم، جذبے اور لگن سے عبارت ہے، ہم پنجاب کے ساتھ تعاون کریں گے اور پنجاب میں مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کریں گے، پنجاب میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لاوزال رشتوں میں ڈھل چکی ہے اور ہمیں چین کی دوستی پر فخر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ دلوں کا رشتہ ہے، چین دوستی کیلئے کوئی شرائط نہیں لگاتا اور چین ڈو مور کا بھی تقاضا نہیں کرتا بلکہ چین لو مور کے اصول پر کاربند ہے، سی پیک پاکستان کیلئے ایک شاندار تحفہ بن کر سامنے آیا ہے اور اس منصوبے نے دونوں ملکوں کے معاشی اور سماجی تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے، سی پیک کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے میں 25 دسمبر کو مکمل ہونا تھا لیکن بد قسمتی سے ایک سیاسی جماعت نے مفاد عامہ کے اس عظیم منصوبے کو عدالت میں چیلنج کیا جس کی وجہ سے میٹروٹرین کے منصوبے پر 22 ماہ کام رکا رہااب اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے اور ہم نے ملکر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved