Jan 13, 2018 02:15 pm
views : 549
Location : Local Place
Lahore- Finance Minister Punjab Aisha Ghous Pasha Addresses
لاہور،فردوسی، مولانا روم اورعلامہ اقبال نے اپنی زندگی انسانیت کو سنوارنے پر صرف کر دی،صوبائی وزیر خزانہ
div>
صوبائی
وزیرعائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ تمام مذاہب امن کا پیغام دیتے ہیں،
رواداری اور برداشت فردوسی اور دیگر صوفی شعراء کے کلام کا محور ہے،فردوسی،
مولانا روم اورعلامہ اقبال نے اپنی زندگی انسانیت کو سنوارنے پر صرف کر
دی۔
لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی میں سعدی فائونڈیشن کے تعاون سے
فردوسی چیئر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیرعائشہ
غوث پاشا نے کہا کہ رواداری اور برداشت فردوسی اور دیگر صوفی شعراء کے
کلام کا محور ہے، تمام مذاہب امن ہی کا پیغام دیتے ہیں ، جب منزل ایک ہو
یعنی رضائے الٰہی کا حصول تو پھر راستے جدا ہونے سے فرق نہیں پڑتا، فردوسی
ہوں، مولانا روم ہوں یا علامہ اقبال انہوں نے اپنی زندگی انسانیت کو
سنوارنے پر صرف کردی، فردوسی چئیر قائم کرنے پر وائس چانسلر لاہورکالج فار
ویمن یونیورسٹی اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
اس ومقع پر ڈاکٹر
عظمیٰ قریشی ،شہاب الدین درائی ،ڈاکٹر ملاکوتی تبار،مرجانی نژاد، فرد رضائی
اور ماجد صادق ، عمر رسول ودیگر بھی موجود تھے،قبل ازیں عائشہ غوث پاشا نے
وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور ایرانی سفارتکاروں کے ساتھ ایران کے
معروف شاعر فردوسی کے مجسمے کی رونمائی کی۔