بہاولپور، گزشتہ روز قصور میں سات سالہ بچی زینب کے قتل کے خلاف شہریوں کی آرا
گزشتہ روز قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونےوالی سات سالہ زینب کے انصاف
کیلئے بہاولپور کے شہریوں نے زینب کے حق میں اپنے خیا لات کا اظہار کیا
شہریوں کا کہنا تھاکہ جنسی تشدد کے مجرم کو قرار واقعی سزادی جائے اور اسے
فوری گرفتار کر کے سرے عام چوک پرپھانسی دی جائے۔
اس موقع پر ایک شہری محمد معراج نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندےسے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی بچیوں والے لوگ ہیں ہمیں احساس ہے کہ یہ کتنا بڑا
ظلم ہو ا ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ ظالم کو گرفتا ر کر کے چوک پر سرے عام آگ
لگائی جائے۔
ایک اور شہری محمد سجاد نے کہاکہ قصور میں یہ بہت افسوسناک واقعہ ہوا ہے جس
پر ہمیں بہت افسوس ہوا ہے ہمارا مطالبہ ہے کے مجرم کو جلد از جلد گرفتار
کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
اس سلسلے میں مسلم لیگ نون بہاولپور تحصیل کے صدر محمد اکمل بھٹی کا کہنا
تھا کہ بحثیت ایک باپ اور صدر مسلم لیگ نون تحصیل بہاولپور، میں یہ کہوں گا
کہ ایسے درندہ صفت شخص کو فوری گرفتا رکر کے سرے عام چوک پر پھانسی دی
جائے تاکہ مظلوم کو انصاف مل سکے اور ظالم کو عبرک کا نشان بنا یا جایا
جاسکے۔
ایک اور شہری خلیل احمدنے کہا کہ قصور میں بچی کے ساتھ کی گئی زیادتی کی
جتنی مزمت کی جائے کم ہے میرا اس واقعہ پر مطالبہ ہے کہ مجرم کو جلد ازجلد
گرفتار کر کے سرے عام گولی مار ی جائے۔