Jan 13, 2018 04:29 pm
views : 456
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Khawja Saad Rafique
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے خدمت اور شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے
ہیں۔ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں جتنے منصوبے موجودہ دور میں مکمل ہوئے
ہیں، اس کی مثال نہیں ملتی۔ہمارا ہر منصوبہ شفافیت، معیار اور رفتار کا
شاہکار ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاچند شکست خوردہ عناصر ذاتی مفادات کی سیاست کو پروان
چڑھا رہے ہیں۔موجودہ حالات میں پاکستان انتشار یا افراتفری کا متحمل نہیں
ہوسکتا۔ سی پیک ایک گیم چینجر بن چکا ہے۔ سی پیک کے منصوبوں کے باعث ترقی و
خوشحالی کا سفر تیز ہوا ہے۔ شکست خوردہ عناصر کو عوام کی خوشحالی عزیز ہے
نہ ملک کی ترقی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاکستان میں بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے
والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ 21 کروڑ عوام بہتان طرازی کی منفی سیاست سے
بیزار ہو چکے ہیں۔ خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔عوام کی خدمت کے
لئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے
اپنے صوبے خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی مایوس کیا ہے۔پاکستان کی سیاست میں
گالم گلوچ اور جھوٹ کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کے چہرے آشکار ہو چکے ہیں۔