Jan 13, 2018 06:09 pm
views : 616
Location : Supreme Court of Pakistan
Karachi- PPP Dr Asim Media Talk
کراچی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
پی پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہےکہ میڈیکل کالج میں داخلہ کا این ٹی
ایس امتحان صحیح نہیں ہواہے، میڈیکل کالجز میں داخلے خالصتاََ میرٹ کی بنیا
دپر ہونے چاہئیں اور کالجز کی فیس کم سے کم ہو ۔
کراچی میں سپریم کورٹ کے باہر ڈاکٹر عاصم نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندوں
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل میں داخلوں کیلئے کالجز کا معیار بہتر
ہونا چاہئے تاکہ وہاں سے پڑھ کر پاس ہونے والے طلبا اچھے ڈاکٹر بنیں جس کے
لئے چیف جسٹس آف پاکستان کوششیں کر رہے ہیں اور ہم انکے معاون بننا چاہتے
ہیں۔
ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ کا نظام صحیح
نہیں ہے جس کی وجہ سے باصلاحیت طلبا ءِ داخلوں سے محروم رہ گئے ہیں جبکہ
میں نے سندھ حکومت اوروزارت صحت کو پہلے ہی منع کیا تھا کے ایک مناسب نظام
کے بغیر امتحان نہ لیں ورنہ میرٹ کی بنیاد پر داخلہ لینے والے طلبا داخلوں
سے محروم ہو جائیں گے اب سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق کام ہوگاجس سے پی ایم
ڈی سی با اختیار ہو جائے گاجس سے داخلوں کے نظام میں بہتری آئے گی۔