قصور میں معصوم زینب کے والد محمد امین کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
چار دن پہلے قصور میں زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد قتل ہونیوالی معصوم زینب
کے والد محمد امین نے کہا کہ ہمیں کوئی آکر یہ نہیں بتا رہا کہ مجرموں کی
گرفتاری کے سلسلے میں کیا موثر اقدامات ہورہے ہیں ہمیں صرف میڈیا کے ذریعے
ہی پتا چل رہا ہے۔
والد امین نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیرِ
اعلی پنجاب شہباز شریف کے وعدے کیمطابق ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے
اور چار روز گزرنے کے بعد بھی مجرم پکڑا نہیں گیا ہے۔
سات سالہ زینب کے والد محمد امین نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کے ممبران ہم سے
ملے اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کے آپ قاتلوں کی گرفتاری
کیلئے ہماری ٹیم سے مطمئن رہیں ہم مجرموں تک بہت جلد رسائی حاصل کرینگے
اورآپ کو جلد اچھی خبر دینگے، مگر ابھی تک قاتل آزاد گھوم رہا ہے اس بات کی
مجھے اور زینب کی والدہ کو بہت پریشانی ہے۔