لاہور، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے جاتی عمرہ میں
ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال اور سی پیک کے حوالے سے
بھی بات چیت کی گئی اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چینی سفیر کی
تعیناتی پرانہیں مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے
کہا کہ پاک چین دوستی مثالی ہے اس کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ،
توانائی سمیت تمام سی پیک منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہیں ، سی
پیک کی بنیاد نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ خطے میں گیم چنجر کے طور پر ثابت
ہو رہی ہے۔
چینی سفیر یاو جنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن فرینڈ ہیں ،دہشت گردی
کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں ، چین ہر
قسم کی صورتحال میں ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا دنیا دہشتگردی کیخلاف
جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے ، پاکستان کے ساتھ تعاون جاری
رکھیں گے۔ ملاقات میں سی پیک سمیت مختلف شعبوں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو
ہوئی۔