قصور، پی پی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ میں قصور کے
لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے ان کی جدوجہد نے مسلم لیگ نون کی حکومت کا
پول کھول دیا ہے،شہباز شریف ایک بزدل آدمی ہے جس نے رات کو چار بجے سینکڑوں
پولیس اہلکا روں کے پروٹوکول میں امین صاحب سے ملاقات کی جس سے یہ ظاہر ہو
گیا ہے کہ پنجاب پولیس صرف نواز فیملی کی حفاظت کیلئے بھرتی کی گئی ہے ۔
قصور میں اعتزاز احسن نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اصل مجرم کو پکڑ کر کرار واقعی سزا دی جائے حکومت
کسی سیاسی دباؤ میں آکر کسی بے گناہ کوپکڑ کر سزا نہ دے اور اصل مجرم آزاد
گھومتا رہے۔
سینیٹر پی پی پی اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم پولیس کی دو شہریوں پر کی جانے
والی فائرنگ کی مزمت کرتے ہیں ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی
جائے کیونکہ اسٹیٹ فائر اس وقت کر تے ہیں جب سامنے سے فائر ہو رہا ہو انہوں
نے تو نہتے شہریوں پر فائرنگ کی ۔
اعتزاز احسن نے کہاکہ پنجاب کی افسرشاہی اور بیوروکریسی کو پنجاب کے عوام
کی خدمت پر معمور ہونا چاہئے لیکن پنجاب کے افسران شاہی خاندان کی خدمت میں
مصروف ہیں،پنجاب پولیس کے تین ہزار اہلکار شہباز شریف اورجاتی امراءِ کے
محلات کی حفاظت پر تعینات ہیں۔
اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی شہادت پر پولیس ٹیم کے ایس ایچ
او،ضلعے کے ڈی پی او بھی قصور وار ہیں انکے خلاف بھی تعدیدی کاروائی ہونی
چاہئے۔