Jan 13, 2018 08:32 pm
views : 574
Location : Supreme Court Of Pakistan
Karachi- PPP Latif Khosa Media Talk
کراچی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمالطیف کھو سہ نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکی
شاہ رخ جتوئی کیس کی سماعت کے بعد رہنما پاکستان پیپلز پارٹی لطیف کوسہ نے
کہا کہ مقدمے میں اینٹی ٹیررسٹ کی دفعات بھی لگائی گئی تھیں جبکہ مقدمے میں
حاضر ہونے والے 23گواہان کے بیان سے کہیں بھی ظاہر نہیں ہوا کہ شاہ رخ
جتوئی کا واقعہ دہشت گردی ہے۔
سپریم کورٹ کراچی برانچ کے باہر لطیف کھوسہ نے ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ شاہ رخ جتوئی کیس میں عدالتِ عالیہ کی
ڈویژن بینچ کے فیصلے پر چیف جسٹس آف پاکستان نے آئندہ سماعت اسلام آباد
سپریم کورٹ میں رکھی ہے جس میں عدالت اعظمی تین معاملات کو مد نظر رکھتے
ہوئے حتمی فیصلہ دے گی،ایک اس کیس میں دہشت گردی کا عنصر دیکھنا ہے ،دوسرے
عدالت کے دیئے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی اور شرعی ورثہ کے علاوہ کوئی اور بھی
مدعی بن سکتا ہے یا نہیں جبکہ اصل ورثہ اور ملزم میں معاملات طے پاگئے
ہیں۔