Jan 13, 2018 09:10 pm
views : 511
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Chinese Delegation
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے چین کے دو اہم پولی ٹیکنکس کے وفد کی ملاقات
div class="tab_contents" style="margin: -1px 0px 0px !important; height: 128px; overflow: auto; float: none; width: auto; background: rgb(255, 255, 255); border: 1px solid rgb(204, 204, 204);">
div align="right">کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے چین کے دو اہم پولی ٹیکنکس کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤ س کے مطابق وفد میں پولی ٹیکنک کے نائب صدر ،اراکین اور عہدیداران شامل تھے۔اپریل میں منعقد کی جانے والی ایجوکیشن ایکسپو میں چین کے تعلیمی اداروں کی شرکت اور صوبہ کی جامعات کے ساتھ تعاون میں مزید اضافہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمدزبیر نے کہا یہ ایکسپو پاکستان میں تعلیم کے شعبہ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ایجوکشن ایکسپو میں چین کے 100سے زائد تعلیمی اداروں کی شرکت سے دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب آنے کے مواقع ملیں گے۔ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد میں ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں گے۔
محمدزبیر نے کہاپاک چین دوستی ہر امتحان میں پوری اتری ہے۔سی پیک اس عظیم دوستی کا واضح ثبوت ہے۔صوبہ کی جامعات سمینار ،ورکشاپس اور دیگر ذریعہ سی پیک کے فروغ کے لئے چینی جامعات اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گی۔چین کی جامعات کو ایجوکیشن سٹی میں کیمپس قائم کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
گورنر سندھ کی بطور چانسلر چین کی جامعات کو سی پیک کے حوالہ سے تعاون کی بھی پیش کش کی گئی۔
گورنر سندھ نے کہا امن و امان کے قیام کے بعد شہر میں معاشی ، اقتصادی ، سماجی تجارتی ، ثقافتی اور دیگر سرگرمیاں جاری ہیں۔کراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن گیا ہے جہاں رات گئے تک کاروبار زندگی رواں دواں رہتا ہے۔ سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔چین معاشی سپر پاور ہے پاکستان اس کے تجربات سے ہر شعبہ میں بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔
br>