Location : DC Office
| div class="tab_wrap" style="overflow: auto; padding: 0px; margin-top: 0px; border: none;"> div id="1" style="overflow: auto; padding: 6px; display: block;"> ملتان میں حکومت پنجاب کی جانب سے صاف دیہات پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ دیہی یونین کونسلز کی صفائی کیلئے ٹھیکیداروں کی پری کوالیفیکیشن کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ جاوید محمود بھٹی اور کمشنر بلال احمد بٹ کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں صاف دیہات پروگرام کے دوسرے مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اس موقع پرڈی جی لوکل گورنمنٹ جاوید محمود بھٹی کا کہنا تھا کہ دیہی یوسی میں 6 اور شہری خصوصیات کی حامل یوسیز میں 8 سینٹری ورکر تعینات ہونگے،کنٹریکٹر ایک ماہ میں 2 مرتبہ مکمل صفائی کے آلات فراہم کرنے کا پابند ہوگا،یوسی سیکرٹری روزانہ کی بنیاد پر صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کرینگے۔ کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ کوڑا دبانے کیلئے خندقوں کی فوری نشاندھی کی جائے جبکہ عملہ صفائی کی تنخواہ اور مشینری کے اخراجات کنٹریکٹر کے ذمے ہونگے،عملہ صفائی کی حاضری کو یقینی بنانا ٹھیکدار کی زمہ داری ہوگی،اجلاس میں ملتان ڈویڑن کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی حکام نے بھی شرکت کی۔ |