کراچی،ایم کیو ایم کے 1100 سے زائد کارکنان و ذمہ داران کا پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہو گئے
یم کیو ایم کے 26 سے زائد مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت 1100 سے ذائد افراد نے پاک سر زمین پارٹی میں شمیولیت کا اعلان کر دیا ہے،پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی نے الیکشن کی تیاریوں کاباقائدہ آغاز کردیا ہے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد کے لیئے فارم پارٹی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
انیس قائم خانی کا کہنا تھاکہ فاٹا کا سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا دئراہ اختیار میں شامل ہونا عوامی امنگوں کا ترجمان ہے،فاٹا کو جلد ازجلد خیبرپختون خواہ میں ضم کیا جائے، نادرا کی انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کے لوگوں کو شناختی کارڈ بنوانے میں جو مشکلات درپیش ہیں انہیں فوری دور کیا جائے۔انہوں نے بلوچستان میں مسلم لیگ (ق)کے نئے وزیر اعلیٰ کو جمہوری طریقہ کار سے منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
صدر پاک سر زمین پارٹی کا کہنا تھا ل کہ ہم دو سال سے زائد عرصے سے بول رہے ہیں کہ موٹر وے اور سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوگی کیونکہ جس مِلک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاپاتے،جہاں بچوں کو تحفظ اور تعلیم کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہووہاں بہتر معاشرے کی تشکیل اور ترقی کیسے ممکن ہے؟انہوں نے تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کو نا گزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولیات لوگوں کی دہلیز تک نہیں پہنچ جاتیں تب تک ترقی نا ممکن ہے۔
انیس قائم خانی نے مزید کہا کہ ملک میں ہیجان کی کیفیت ہے وزیر اعظم خود کو وزیر اعظم تسلیم نہیں کرتے جبکہ ملک میں لاکھوں بچے صاف پانی اور معیاری غذا کی عدم دستیابی کی وجہ سے مر رہے ہیں،ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، خواتین بچے اور بچیاں محفوظ نہیں جوکہ انتہائی تشوناک بات ہے،انیس قائم خانی نے پنجاب میں پاکستان کی بیٹی زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بعد قتل کی مذمت کی اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قصور میں زیادتی و قتل کیئے جانے والے تمام بچوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔