کراچی،تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکے باغ جناح میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس و جلسہ کی تیاریاں مکمل
تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکے باغ جناح میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس و جلسہ
کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس سے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کےامیر
علامہ خادم حسین رضوی خصوصی خطاب اور اہم اعلانات کریں گے،جلسہ گاہ میں 50
ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں اور فرشی نشستوں کا بھی اہتمام ہے،جلسہ
گاہ کے باہر نمائش کے مقام پر مرکزی کیمپ لگایا گیا ہے۔
تحریک کے رہنماؤں مفتی غلام غوث بغدادی ، علامہ سید زمان علی جعفری ،
جیلان شاہ قادری ، مفتی مبارک عباسی ، علامہ رضی حسینی ، علامہ بلال
غازیانی ، صوفی یحیی قادری ، محمد علی اور دیگر نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا،
جلسے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا ، جلسہ گاہ کے اطراف اور شہر کی
سڑکوں پر کانفرنس اور جلسے کے حوالے سے استقبالیہ بینرز اور جھنڈے آویزاں
کیے گئے ہیں ۔