پشاور، اہلیان چترال کا پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
اہلیان چترال کی جانب سے
پشاور پریس کلب کے سامنے قومی اسمبلی میں چترال کی نشستیں کم کئے جانے کے
خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے
تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2017 میں جو مردم شماری کی گئی اس میں ہمارے
ساتھ نا انصافی ہوئی ہماری آبادی کو کم دیکھایا گیا اور قومی اسمبلی میں
ایک سیٹ اور صوبائی اسمبلی نے چترال کی ایک سیٹ کو کم کردیا گیا ہے جس کی
ہم پر زور مزمت کرتے ہیں اس حوالے سے حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ
بھی کیا ہے کہ ان کی سیٹوں کو بحال کیا جائے۔
اس مقع پر زرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالاکبر
چترالی کا کہنا تھا اپنے محل وقوع کے اعتبار سے چتارل کی اہمیت بہت زیادہ
ہے اگر قومی اسمبلی میں ہماری سیٹی بھال نہ رکھی گئیں تو عدالت سے رجوع
کریں گے۔