پشاور،قصور واقعے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج
قصور میں ہونے والے دلریز واقعے کے خلاف اراکین خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی
نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز
اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مزمتی بیانات درج تھے،اس موقع پر مظٓہرین
کی جانب سے بھر پور نعرے بازی ھبی کی گئی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ زینب کو جلد از جلد انصاف دلا کر قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےمظاہرے میں شریک نوجوان طارق خان کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو
کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زینب کے ساتھ انصاف کیا جائے اور جو مجرم ہے ان کو
سرے عام سزا دی جائے تاکہ کل کو ایسی حرکت کے بارے میں سوچ تک نہ سکے۔ابھی
یہ صرف زینب کا واقعہ نہیں ہے اگر ہم 2017 کے واقعات پر نظر ڈالیں تو اس
سال میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں واقعات رونما ہوئے لیکن اب حکومت سے
ہمارا مطالبہ ہے کہ اس قسم کے پر تشدد واقعات پر قابو پایا جائے۔